سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)کسان بورڈ سرائے عالمگیر کے اہم رہنما محمد آمین ناز اور چوہدری خان احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عبدالستار ایدھی ی ایک اعظیم شخصیت تھے جنہوں نے فقیری کی حالت میں عوام کی خدمت کرکے حکمرانوں کو پیغام دیاہے کہ اگر اللہ پاک کی رضا کے لیے عوام کی بے لوث خدمت کرنی ہوتو کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنتی، ایک عظیم شخصیت کی وفات پر سڑکوں پارکوں کو ان کانام دینے کاچھی روایت ہے لیکن حکومت ان کی پیروی میں کوئی دارہ بنادیں جہاں میں مساکین ،غریب اور بے سہارہ لوگوں کو سہارا مل جائے تو اس سے جہاں لوگوں کو آسرا مل جاتا تو دوسری طرف محروم کی روح کے اثصال ثواب کا ذریعہ بھی بن جاتامگر ایسے کاموں کی سعادت اللہ والوں کو ہی حاصل ہوتی ہے ہم رہنما انسانیت عبدالستا ر ایدی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگوہیں کہ اللہ تعالی جینت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائیں۔