سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری رشید انجم اور ڈاکٹر خلیل حیدر جرال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عبدلستار ایدھی نے ساری زندگی اپنے عمل سے ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو پیغام دیاہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت ہی راہ نجات ہے اگر ہم ان کی پیروی میں لوگوں کی بے لوث خدمت کو زندگی کا شعار بنا لیں تو ہمارا یہ عمل ہمارے لیے اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کا آسان ذریعہ اور مرحوم عبدالستار ایدھی روح کے اثصال ثواب کا باعث بنے گاانہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی ہم دعاگوں ہیں کہ اللہ پاک انھیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائیں اور پسماندگان ہو صبروجمیل کی دولت سے نوازیں