سرائے عالمگیر(صغیر احمد راٹھور)مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے رہنما راجہ محمد اسلم خان نے اپنے بیام میں کہاہے کہ عوام سچ اور جھوٹ کی پہچان رکھتے ہیں مخالفین کی الزام تراشی سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں،کاکردگی کی بنیاد پرعوام اب بھی میاں برادران کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان سے محبت کر نے والوں کا گلدستہ ہے اس کے قائدین اور کارکنوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیاہے اورپورے ملک میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو دیکھا جائے تو قائد ین میاں برادران کی عوام سے محبت کے ثبوت ملیں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کی وجہ سے دنیا میں باوقار ہیں اورہماری تاریخ گواہ ہے کہ ملک و قوم کے لیے کام کرنے والی سیاسی جماعتوں میں ن لیگ کا نام سر فہرست ہے ہمارا دعوہ ہے کہ آنے والے جنرل الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن نوٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی