counter easy hit

عبدالستار ایدھی بے سہارا لوگوں کے مسیحا تھے،اورنگزیب قریشی

Qureshi

Qureshi

سرائے عالمگیر( صغیر راٹھور)فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستا ر ایدھی مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نواحی گاؤں ڈھوک زمان کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اورنگزیب قریشی یو کے نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا اور کہا کہ عبدالستار ایدھی بے سہارا لوگوں کے مسیحا تھے انہوں نے ہمیشہ مذہب ،قومیت ،رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کی اور ہمیشہ دوسروں کو بھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا انہوں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کے لیے وقف کر رکھی تھی ایدھی صاحب ملک کی شان اور دنیا کے لیے پاکستان کی پہچان تھے انہوں نے خدمتِ خلق کے شعبے میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ایدھی صاحب نے دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس نیٹ ورک بنا کر پاکستان کا نام گنیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروایا ان کی وفات سے ملک دکھی انسانیت کے بہت بڑے خدمت گار سے محروم ہو گیا ہے بابائے خدمت اور انسانیت کے پیکر عبدالستار ایدھی نے ہمیشہ ہر نا ممکن کو ممکن بنایا اور دوسروں کو خوشی دینے کے لیے اور ان کی خوہشات پوری کرنے کے لیے اپنی خواہشات کو دبایا اور عبدالستار ایدھی مرحوم کو ہم ہمیشہ اچھے انسان اور بابائے خدمت جیسے الفاظ سے یاد کرینگے اللہ تعالیٰ سے میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ عبدالستار ایدھی کے درجات بلند فرمائے آمین۔