counter easy hit

کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا:چوہدری سہیل بھدر

Ch Sohail bhdr

Ch Sohail bhdr

پیرس(نمائندہ خصوصی) کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری سہیل بھدر رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہندوستانی افواج کے ظلم و جبر سے بے گناہوں کا بہنے والا خون رنگ لائے گا۔ کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی آنے والی نسلوں کا بچہ بچہ اس آزادی کی تحریک کو جاری رکھتے ہوئے ہندوستان کا مقابلہ اس وقت تک کرتا رہے گا جب تک وہ انڈیا سے آزادی حاصل نہیں کر لیتا ہندوستان جتنے مرضی ظلم کر لے لیکن آزادی کے متوالے اتنے ہی جذبہ سے میدان میں نکلیں گے