پیرس(نمائندہ خصوصی)نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کی سخت مذمت کرتیہیں ،ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ انڈیا ہمیشہ بیرونی مداخلت کابہانہ بنا کر عالمی برادری کو گمراہ کرتا رہا ہے لیکن تحریک آزادی نے ثابت کردیا ہے کہ کشمیر کے لوگ ہی اپنا کھویا ہوا حق بھارت سے مانگ رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن تباہ ہو چکا ہے۔