counter easy hit

عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں، ملک ناصر

Nasir Malik

Nasir Malik

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے غیور عوام حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور مسلم لیگی قائدین کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے رکاوٹیں ڈالنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں اور اْن کا وطن دشمن کردار عوام کے سامنے ہے۔