پیرس(نمائندہ خصوصی)نہتے کشمیریوں کی شہادت پر مسلم ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ ایگزیکٹو ممبر پی پی پی لاہور نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کی آشیر باد سے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے ، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مزید بے گناہ مسلمانوں کی گردنیں کٹنے سے بچائیں