پیرس(نمائندہ خصوصی)پانامہ لیکس میں ملوث وزیر اعظم اور ان کے درباریوں کو اب احتساب کے شکنجے سے کوئی نہیں بچاسکتا، ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر سیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران عزت کے ساتھ اقتدار چھوڑ کر گھروں کو واپس لوٹ جائیں بصورت دیگر پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے تحریک کا آغاز کیا تو حکمرانوں کو گھر کا راستہ نظر نہیں آئے گا