پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیر یوں کی تحریک آزادی کو دبانا ، اب بھارتی فوج اور حکومت کے بس کی بات نہیں، عالمی برادری کو جاگنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ مظہر ذمہ واریہ سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے پاکستان کو اپنا کردار کھل کر ادا کرنا چاہیے۔