پیرس(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی قیادت کی نواز شریف پر تنقید کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ،بلاول بھٹو کی کسی بھی بات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے۔حکومت کی رخصتی کا دعویٰ کرنے والے سیاسی جوتشی 2018ء تک انتظار کریں۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کے راستے میں کسی کو بھی رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔ ،اپوزیشن مثبت تنقید کرے ، ہم اس کا خیر مقدم کرینگے۔