پیرس(نمائندہ خصوصی)عالمی برادری مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند کروائے۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے یہ حق مانگے والوں پر گولیوں کی بارش انتہائی پست ذہنیت کا اور درندگی ہے۔شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری فضل الہیٰ سہنئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر بھارت پر دباؤ ڈالنا ہو گا تاکہ ان کو آزادی کا حق مل سکے