بارسلونا(نمائندہ خصوصی ) سویڈن کی معروف سماجی شخصیت چوہدری طارق محمود کو سویڈن کے کاغذات ملنے پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں مستقبل میں بھی کامیاب و کامران کرے آمین ،ان خیالات کا اظہار چوہدری نوید اکبر ، چوہدری عدیل اکبر ، چوہدری شاہد لطیف گجر ، عزیز امرہ ، اشرف مغل ، چوہدری ذیشان اکبر ، چوہدری عامر رضا ،چوہدری ثمر عباس ، چوہدری کاظم عباس ،چوہدری سبط حسین، چوہدری علی حمزہ نے ہمارے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے کیا ، مبارک باد دینے والوں کا کہنا تھا کہ کسی پاکستانی کو دوسرے ممالک میں سکونت کے لئے قانونی کاغذات کا ملنا بڑی خوشی کی بات ہوتی ہے جس کے لئے ہم اپنی خوشی کا اظہار چوہدری طارق محمود کو مباک باد دے کر کر رہے ہیں ۔