پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دوررس نتائج کی حامل پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہر دن کامیابی و کامرانی کی علامت بنتا نظر آرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری سجاد نمبردار سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت پاکستان کو معاشی طاقت بننے سے نہیں روک سکتی۔