پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیر کے عوا م کا دکھ ہر پاکستانی کا دکھ ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومت عوام الناس کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کررہی ہے اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف موثر ترین طریقہ سے بین الااقوامی برادری کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب شہدا ء کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔