پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی دیکھ کر مخالفین فساد پر اتر آئے ہیں ، 21 جوالائی کو جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ،پیپلز پارٹی کے امیدوار اپنی شکست کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور لڑائی جھگڑوں پر اتر آئے ہیں، مسلم لیگ ن کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور 21 جولائی کو ووٹرز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرو اکر حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔