پیرس(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف اب شادی تحریک بن چکی ہے۔ سیاست میں نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری نعیم جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے عوام مسائل کے حل کیلئے عمران کی طرف دیکھ رہے ہیں مگر عمرا ن دلہا بننے کے چکر میں لڑکیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔