مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج آزادکشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
ترجمان حکومت آزاد کشمیر کے مطابق یوم سیاہ کا مقصد دنیا بھر کی سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں اور بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانا ہے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے۔یوم سیاہ کے دوران آزاد کشمیر بھر میں نماز جمعہ کے بعد ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن میں سول سوسائٹی ، انجمن تاجران ، سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔آج بعد از نماز جمعہ شہر بھر سے بھارت کے خلاف ریلیاں چوک شہیداں میں پہنچیں گی جبکہ شام تک آزادکشمیر الیکشن کی تمام سرگرمیاں معطل رکھی جائیں گی ۔