امریکہ جاتے ہوئے طیارے میں فوک گلوکار شوکت علی کو دل کا دورہ، حالت خراب ہونے پر طیارے کی ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ، شوکت علی کو تشویشناک حالت میں ابوظہبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) عالمی شہرت یافتہ فوک گلوکار شوکت علی امریکا جا رہے تھے کہ اچانک ان کی حالت بگڑ گئی۔ دل کی تکلف کے باعث طیارے کو ہنگامی طور پر ابوظہبی ایئر پورٹ پر اتارا گیا اور شوکت علی کو ایمرجنسی میں ابوظہبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی اینجو گرافی کی گئی ہے۔
ان کے صاحبزادے محسن شوکت کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، قوم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرے۔ ذرائع کے مطابق شوکت علی کے اہل خانہ کو ابوظہبی میں رہنے کے لئے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔