نیب ایگزیکٹو بورڈ نے پندرہ سال بعد ناکافی شواہد پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری بند کر دی۔ بورڈ نے پانچ نئے کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس۔ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری۔ 15 سال پرانی شکایت کے شواہد ناکافی قرار۔ 5 کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی بھی منظوری۔ چیئرمین نیب قمرزمان چودھری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ نے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے ارشد فاروق، بلوچستان کے سابق وزیر اسفندیار کاکڑ ، ولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر و دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی۔ بورڈ نے سندھ کے وزیر زکوۃ و عشر دوست محمد راہموں اور ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کیخلاف انکوائری شروع کرنے جبکہ سابق وزیر بلوچستان عبدالکریم نوشیرانی اور ممبر ایف بی آر اسرار رؤف کیخلاف بھی انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی۔