پیرس(نمائندہ خسوصی)لیگ ن ناکام حکمرانی کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں بھی حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے مگر کشمیر ی مہاجرین انہیں مسترد کردیں گے عمران خان کے کامیاب جلسوں سے واضح ہوگیا ہے کہ کشمیری عوام تحریک انصاف کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار اویس ہاشمی صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران ملک وقوم پر بوجھ ہیں عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں انتخابی میدان میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی۔