counter easy hit

غیر فعال الیکشن کمیشن حکومتی نا اہلی کا ثبوت ہے ، ناصر علی رانجھا

Nasir Ali Ranjha

Nasir Ali Ranjha

اٹلی (بیورو چیف)الیکشن کمیشن کا غیر فعال ہونا حکومتی نا ا ہلی اور غیر سنجید گی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پیپلز پارٹی ایسے ممبران کے نام تجویز کرے گیجو مستقبل میں غیر جانب دارانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائینگے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر علی رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جوسفارشی اور دھاندلی کلچر متعارف کر ایا تھا وہ پاکستانی جمہوریت کیلئے زہر قاتل بنتا جا رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے تاریخی کر دار ادا کررہی ہے۔