لاہور کے علاقے گرين ٹاؤن ميں معمولی جھگڑا دو افراد کی جان لے گيا۔ پوليس نے کشيدہ صورتحال کے باعث بھاری نفری تعينات کر دی۔
لاہور: (یس اُردو) گرين ٹاؤن ميں واقع کراچی پلازہ کے قريب دو افراد توصيف اور عمير ميں معمولی تلخ کلامی ہوئی۔ جس کی نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ توصيف کی فائرنگ سے 30 سالہ عمير زخمي ہوا۔ جس پر مشتعل ہوکر عمير کے بھائيوں نے توصيف کو جوابی فائرنگ ميں موت کے گھاٹ اتار ديا جبکہ اسپتال لے جاتے ہوئےعمير بھی دم توڑ گيا۔ پوليس نے نقص امن کی صورتحال کے پيش نظر جائے وقوعہ پر بھاری نفری تعينات کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزيد وجوہات کا تعين کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مقتولين کی لاشيں پوسٹ مارٹم کے ليے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہيں۔ پوليس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ديگر ملزمان کی گرفتاری کے ليے کوششيں جاری ہيں ۔