counter easy hit

نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کو کلین چٹ دینے پر کپتان کا اظہار تشویش

Dar concern

Dar concern

نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کا نام مقدمے سے خارج کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اظہار تشویش، کہتے ہیں احتساب بیورو نون لیگ کا سیاسی ہتھیار بن چکا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر ہونے لگے تو نیب نے پہلے سے موجود کیس کی انکوائری ہی روک دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ناقابل فہم ہے کہ عدالت میں زیرسماعت کیس نیب کیسے بند کر سکتا ہے، نیب کا سیاسی طور پر اسحاق ڈار کو کلین چٹ دینا شرمناک ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پندرہ سال پرانے کیس سے اسحاق ڈار کا نام خارج کرنا نیب کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے اور نیب کی کارکردگی غیرجانبدار اور بہتر بنانے کا حکم دے۔عمران خان نے کہا کہ ادارے کام ٹھیک کرتے تو بیرون ملک پیسہ اسمگل نہ ہو رہا ہوتا، نیب ناکام نظر آتا ہے کیونکہ یہ مسلم لیگ (ن) کا سیاسی ہتھیار بن چکا ہے۔