شاباش یاسر شاہ شاباش ایک اور معرکہ سر کر لیا۔ تیرہویں میچ میں بیاسی وکٹیں گرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور تاریخ لکھ دی۔
لاہور: (یس اُردو) لارڈز کے تاریخی میدان میں یاسر شاہ نے ایک اور تاریخ لکھ دی۔ کیرئر کے پہلے تیرہویں میچ میں بیاسی شکار کر کے وہ ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ یاسر شاہ سے پہلے تیرہ ٹیسٹ میچوں میں اکاسی وکٹوں کا کارنامہ آسٹریلوی فاسٹ بولر چارلی ٹرنر نے دکھایا تھا ۔ اس بات کو بھی گذرے ایک سو پچیس سال گذر گئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر لارڈز کے اعزازی بورڈ پر سنچری میکر کپتان کے ساتھ اپنا نام درج کرا چکے ہیں۔ لارڈز میں پانچ وکٹوں کے کارنامے سے یاسر شاہ نے موجودہ بولنگ کوچ مشتاق احمد کی بیس سال پہلے کی شاندار پرفارمنس یاد دلا دی۔ یاسر شاہ اسی تاریخی میدان میں پانچ وکٹوں کا کارنامہ دکھانے والے چھٹے پاکستانی بولر بن گئے ۔ ان سے پہلے خان محمد، مدثر نذر، وقار یونس، مشتاق احمد اور محمد عامر کے نام تھے۔