counter easy hit

فرانس ٹرک حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

France truck

France truck

فرانس کے جنوبی شہر نیس میں ہونے والے ٹرک حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی۔
نیس: (یس اُردو) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق داعش نے اپنے بیان میں کہا کہ جس شخص نے فرانسیسی شہر نیس میں آتش بازی کے مظاہرے میں شریک افراد پر ٹرک چڑھایا وہ ان کا سپاہی تھا۔ داعش کی جانب سے یہ بیان سوشل میڈیا پر پھیل گیا تاہم اس میں حملہ آور کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے گذشتہ روز ایک ڈرائیور نے فرانس کے قومی دن کی تقریبات میں شریک افراد پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دوسری جانب اس حوالے سے بھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آور اکیلا تھا یا اس کے ساتھ اور بھی لوگ شریک تھے۔ پیرس کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔