سپین(بیورو چیف)پیپلزپارٹی کا گراف بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلند ہو رہا ہے اور پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، وفاقی وزرا ء کی انتخابات میں کھلی مداخلت ن لیگ کی اخلاقی شکست ہے۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری سجاد گوندل جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم صرف شرافت اور دیانت کے قائل ہیں اور پارٹی سے وفاداری ہی ہماری پہچان ہے۔