پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے آزاد کروائے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے۔ کشمیری عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت کے نتیجے میں جانوں کی قربانیوں نے 1947ء کی یاد تازہ کر دی۔ ان خیالات کا اظہار ابو بکر گوندل نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کرتا اس وقت تک اس سے دوستی اور تجارت نہیں ہو سکتی۔ حکومت پاکستان عالمی برادری پر دباؤ ڈالے کہ وہ بھارت کو اپنے وعدوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پر مجبور کرے