پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیریوں پر بھارتی مظالم ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہیں، ان مظالم کا مقصد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانا ہے لیکن تحریک آزادی کو روکنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر وڑائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کی شہادتوں پر پاکستانی حکومت ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی افسوس ناک ہے ، عالمی اداروں کو حالات کی سنگینی کا نوٹس لینا چاہیے ، اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے سے ہی مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔