پیرس(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جمہوری حکومت پر شب خون مار کر چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، حکومت کو عوام کی حمایت حاصل ہے ،باشعور عوام پی ٹی آئی کی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری فضل الہیٰ سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دور ملکی تعمیرو ترقی کا دور ہے۔