پیرس(نمائندہ خصوصی) کرپشن کا خاتمہ بھی وقت کی اہم ضروت ہے۔حکمران طبقے کو چاہیے کہ اپنی صفوں میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کریں ، ان خیالات کا اظہار چوہدری اکرم وسن نائب صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر کے اچھااقدام کیا ہے۔