پیرس(نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے انتخابات سے پہلے ہی پی ٹی آئی نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے اسے پہلے ہی اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کل پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے مہاجرین کی سیٹ پر ہونے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔