پیرس(نمائندہ خصوصی)بہادر عوام نے اپنی جانوں پر کھیل کر ترکی میں مارشل لا کوناکام بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے ، پاکستان میں بھی سیاسی اور عسکری قیادت میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہو گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فوج کو دعوت دینا غداری ہے ، ان کے عزائم پوری دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ۔انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتا ، ہم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔