پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ، بھارت نواز ممالک کشمیر کی آزاد ی کے لئے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رانا شاہد ریاض ننائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کرنا چاہئے۔ بھارت نے ہمیشہ قتل و غارت اور فسادات کو فروغ دیا۔