پیرس(نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہیں اورکشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی چپ سمجھ سے باہر ہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری، لاقانونیت،کرپشن نے ن لیگی حکومت کی کاکردگی کا پول کھول دیا ہے اس کے بعد حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔