counter easy hit

ممبئی میں بھی آزادی کے نعرے لگ گئے، دلت کمیونٹی کا علیحدہ وطن کا مطالبہ

Dalit community

Dalit community

مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت کے دل ممبئی میں بھی آزادی کے نعرے لگ گئے۔ دلت کمیونٹی نے ناانصا فیوں کیخلاف احتجاج کے دوران علیحدہ وطن کا مطالبہ کر دیا۔
ممبئی: (یس اُردو) بھارت میں مقیم اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ دلت کمیونٹی نے مزید مظالم برداشت نہ کرنے کا اعلان کرتےے ہوئے ممبئی میں احتجاج کے دوران بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر دیا۔ ہندووں کی جانب سے ہتک آمیز سلوک، انسانیت سوز مظالم اور دیگر کمیونٹیز کے مساوی حقوق نہ ملنے پر دلت کمیونٹی نے ممبئی ریلوے سٹیشن کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے کے دوران دلتوں نے بھارت سے آزادی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔