counter easy hit

وسیم اختر، انیس قائم خانی، قادر پٹیل اور رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت منسوخ

Wasim Akhtar, Anis

Wasim Akhtar, Anis

ڈاکٹر عاصم کیس میں وسیم اختر، انیس قائم خانی، قادر پٹیل اور رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت منسوخ ۔ نامزد میئر کراچی کی عدالت سے باہر جانے کی کوشش پر پولیس سے تلخ کلامی ۔ قادر پٹیل عدالت سے فرار ہو گئے۔
کراچی: (یس اُردو) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے اور علاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کمرہ عدالت میں وسیم اختر، رؤف صدیقی، انیس قائم خانی اور ان کے وکلا بھی موجود تھے۔ عدالت نے وسیم اختر، رؤف صدیقی ، عبدالقادر پٹیل اور انیس قائم خانی کی درخواستوں کی سماعت کی اور ان کی ضمانت کی درخواستون کو مسترد کر دیا۔ عبدالقدر پٹیل عدالت احاطہ سے باہر سڑک پر کھڑے تھے اور اشارہ ملنے پر وہاں کھڑی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری عبدالقدر پٹیل کے گھر پہنچ گئی ہے۔