ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وسیم اختر اور روف صدیقی کی گرفتاری کا فیصلہ دباؤ پر کیا گیا۔ گرفتاریاں متحدہ کے خلاف آپریشن کا تسلسل ہے۔
کراچی: (یس اُردو) خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی گرفتاری دباؤ کا نتیجہ ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے گینگ وار کے کارندوں کو اسلحہ لائسنس جاری کئے۔ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے بعد ایم کیو ایم کے کئی کارکنان کو گرفتار اور ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔ کارکنان کو پارٹی چھوڑنے کے لئے دھمکیاں بھی دی جاری ہیں۔