counter easy hit

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: ثقلین مشتاق کا انگلش کرکٹ بورڈ سے معاہدہ

Old tryfurd Test

Old tryfurd Test

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ثقلین مشتاق سے معاہدہ کر لیا، سابق آف سپنر نہ صرف انگلش باؤلروں کو گیند کرنا سکھائیں گے بلکہ گورے بلے بازوں کو یاسر شاہ کا توڑ بھی بتائیں گے۔
اولڈ ٹریفورڈ: (یس اُردو) انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ہرانے کیلئے پاکستانی سپنر کی خدمات حاصل کر لیں۔ سابق آف سپنر ثقلین مشتاق انگلش سپنروں کو وکٹیں لینے کا گر سکھائیں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے صرف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کیلئے ثقلین سے معاہدہ کیا ہے۔نئے کنٹریکٹ کے مطابق ثقلین مشتاق مانچسٹر میں انگلش ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں جہاں وہ معین علی اور عادل رشید کی خامیاں دور کریں گے۔ ثقلین مشتاق صرف انگلش گیند بازوں ہی کی کوچنگ نہیں کر رہے بلکہ گورے بلے بازوں کو یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں کا توڑ بھی بتائیں گے۔ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیخلاف کوچنگ عیب نہیں بطور پروفیشنل کوچ وہ کسی بھی ملک کیساتھ فرائض سرانجام دینے کو تیار ہیں۔