پیرس(نمائندہ خصوصی) تمام عہدیدار ، کارکن اور پاکستان میں آباد مہاجرین آج شیر پر مہر لگا کر آزادیِ کی تحریک کو مزید فعال اور منظم بنائیں اور کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں۔ان خیالات کا اظہا ر میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آج ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا۔ آج کا سورج پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو عبرتناک سیاسی شکست دے کر غروب ہوگا اور مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی کی خوشخبری ملے گی۔