پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی واضح برتری سے جیت عوام کے وزیرِ اعظم نواز شریف پر گہرے اعتماد کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی کشمیر پالیسی نے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں۔وہ دن دور نہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ن لیگ کی آزاد کشمیر حکومت وہاں کے عوام سے دورانِ الیکشن کئے گئے وعدوں کو پورا کریگی۔