پیرس(نمائندہ خصوصی)وادی کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام اقوام عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص عالم اسلام کو اس اہم مسئلہ پر فوری توجہ مبذول کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر ورائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر بیگناہ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ انسانی حقوق کے علمبردار بین الاقوامی تنظیموں کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے ‘ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ کشمیری مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اس سے آزادی کی کرنیں پھوٹیں گی۔