پیرس(نمائندہ خصوصی)قومی بقاء کے لئے منی لانڈرنگ اور کرپشن کیخلاف سڑکوں پر آنا ناگزیر ہوچکا۔ قوم کواپنی پارٹیوں کی بجائے اپنی نسلوں کی ترقی کیلئے سیاسی اور ریاستی اداروں کوکرپٹ عناصر سے صاف کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر وڑائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قومی ترقی اور استحکام کی عظیم الشان عمارت معاشی فراوانی،جدید علوم ،سیاسی آرگنائزیشن اور ثقافتی اصول واقتدارکے ستونوں پر استوار ہوتی ہے۔قوم اپنے ان ستونوں کا خود جائزہ لے کہ وہ اہم ستون اس وقت کس پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی محاسبہ کے بغیر حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی کارکردگی اوراصلاح ممکن ہی نہیں ہے۔اس لئے عوام کوہر منتخب حکومت کی من مانی اورکرپشن کیخلاف ردعمل کا اصول طے کرنا ہوگا۔