پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیرمیں جاری خون ریزی پر دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے پاکستا نی حکومت اس معاملہ کو عالمی عدالت میں لے کر جائے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری اکرم وسن نائب صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، ا نہوں نے مزید کہا کہ بھارت ظالمانہ انداز میں کشمیر اور کشمیری عوام کے حقوق پہ ڈاکہ ڈال رہا ہے انہوں نے کہا بھارت کشمیر میں غیر ریاستی افراد کو بسا کر اور انتظامی تبدیلیاں کر کے مظلوم کشمیروں کا ناحق خون بہا رہا ہے۔