سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات میں توسیع کے معاملے پر دبئی میں پی پی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے گی، وفاقی وزیر خرم دستگیر کہتے ہیں رینجرز اختیارات کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا۔
کراچی: (یس اُردو) رینجرز کے اختیارات میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ سائیں سرکار قیام میں توسیع کرے گی یا نہیں؟ اس کا فیصلہ دبئی میں ہو گا؟ پی پی کی اعلیٰ قیادت نے بیٹھک لگا لی۔ ایک طرف سندھ حکومت کچھ لو، کچھ دو کی پالیسی اپنائے نظر آتی ہے تو دوسری جانب وفاقی حکومت جلد از جلد معاملہ نمٹانا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ رینجرز کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا۔ کراچی کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ دبئی اجلاس کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔