پیرس(نمائندہ خصوصی) عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کردیا کہ ن لیگ ہی پاکستان اور کشمیر کی وارث جماعت ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عالمی سطح کے لیڈر ہیں وہ ہی ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتے ہیں لیکن دھاندلی کا واویلا کر نے والوں اور دھرنا دینے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آیا اور نہ ہی آئے گا ، ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور انہیں کھرے کھوٹے کی پہچان ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر الیکشن میں کلین سویپ مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ہو ا ہے