پیرس(نمائندہ خصوصی) ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطا بق پاکستان کی 25 فیصد آباد ی کا غذائی قلت کا شکار ہونا حکو مت کی ناقص زرعی پالیسیوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار یاسمین فاروق ممبر پراونشل کونسل وومن ونگ پی پی پی پنجاب نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کی بڑ ی و جو ہا ت زرعی ادویات اور کھادوں کے بڑھتے ہو ئے نرخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت پیشہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی دعوے سفید جھوٹ ہیں۔