پیرس(نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر ملک ناصر محمود سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا سابقہ ایم این اے مسلم لیگ(ن) حاجی ملک محمد اسلم کچیھلا کو مبارک دینے ان کی رہائش گا ہ پرگئے، اور ان کو آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال اور دیگر معاملات پر بھی گفتو شنید کی ، مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی کو انہوں نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد اظہار کہا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میاں نواز شریف آزاد کشمیر میں بھی اپنے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھیں گے