پیرس(نمائندہ خصوصی) عمران خان عوامی حقوق کی خاطر جد وجہد کر رہے ہیں،قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا اور عام آدمی کو زندگی کے ہر شعبے میں رسوا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری سہیل بھدر رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کو لوٹ مار کے نظام سے آزادی دلانا چاہتی ہے