پیرس(نمائندہ خصوصی)شریف برادران نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے ،حکمران تین سال میں بجلی پوری نہیں کر سکے جبکہ ملک میں ہر روز اغواء ،ڈکیتی و قتل کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار خان افضال سابقہ صدر تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو عوام کو ہر قسم کے بحرانوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔